ٹیکسٹائل برآمدات میں 28فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات میں 28فیصد اضافہ

ملتان (نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں سات سال بعد پہلی بار28 فیصد اضافہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہوگیا، رواں سال مئی میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد ہوئیں،روپے کی گرتی قدر کے باعث پاکستانی اشیا دیگر ممالک کے مقابلے سستی ہو رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا رجحان جاری ہے،گزشتہ سال مئی میں 94 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 10 فیصد اضافے سے 12 ارب 33 کروڑ ڈالر رہیں، اس عرصے میں نیٹ ویئر کی ایکسپورٹ 17 فیصد اضافے سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر اور ملبوسات کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر