آرٹی او میں 50ملین کے ٹیکس ڈیپازٹ جمع ہوئے‘ ڈاکٹر خلیل احمد

آرٹی او میں 50ملین کے ٹیکس ڈیپازٹ جمع ہوئے‘ ڈاکٹر خلیل احمد

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (آئی ٹی او) ملتان ڈاکٹر خلیل احمد زاہد نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء میں بزنس کمیونٹی اور شہریوں کی دلچسپی کے باعث حوصلہ افزا اور بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اب تک صرف آر ٹی او ملتان میں 50ملین کے ٹیکس ڈیپازٹ جمع ہوچکے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہیں جبکہ بڑے شہروں میں ٹیکس ڈیپازٹ کی شرح اربوں روپے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کی قائم مقام صدر مسز رومانہ تنویر شیخ کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کی آگاہی بارے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سکیم فنانس ایکٹ کا حصہ ہے اور دنیا بھر میں اس نوعیت کی سکیموں کا نمونہ ہے جس سے بزنس کمیونٹی سمیت عام شہری بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں ایوان تجارت و صنعت ملتان کی قائم مقام صدر مسز رومانہ تنویر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء سے کاروباری برادری اور عام شہریوں کو ہرممکن ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہئے۔ اس سکیم کو کامیاب بنانے میں ایف بی آر کے نمائندگان ٹیکس جمع کرنے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں جس کیلئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر کمشنرز انکم ٹیکس‘بزنس برادری ‘ صنعتکاروں سمیت نائب صدرایوان خواجہ فاروق‘ مرزا علی احمد اورنگزیب عالمگیر‘ انور سلیم‘ محمد یونس نمازی‘ افتخار علی شاہ‘ چوہدری ذوالفقار‘ شبیر فخرالدین‘ فہیم ستار‘ عبدالستار و دیگر بھی شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر