وائس چیئرمین بلدیہ مرتضیٰ ڈوگر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے 3 2میں سے 2 7کونسلرز متحد

وائس چیئرمین بلدیہ مرتضیٰ ڈوگر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے 3 2میں سے 2 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)وائس چیئرمین بلدیہ سردارغلام مرتضٰی ڈوگرکے خلاف32میں سے27کونسلرز تحریک عدم اعتماد کیلئے متحد ہو گئے تحریک عدم پیش کرنے کیلئے اجلاس بلانے کی درخواست ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کے پاس جمع کروادیا۔ چیئرمین بلدیہ شیخ محمدحسین سلیم نے دسمبر2017کواپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاتھاجس کے بعدوائس چیئرمین سردارغلام مرتضٰی ڈوگر نے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
قائمقام چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالاتوان کی طرف سے فروری 2018میں بلایاگیابلدیہ کاپہلااجلاس ہی ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا اورسابق چیئرمین سمیت29کونسلرزنے کرپشن بدعنوانی اوراقرباپروری کاالزام لگاتے ہوئے سردارغلام مرتضٰی ڈوگر کو قائمقام چیئرمین تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے سٹی کونسلربلدیہ شیخ جاویداحمدکوکنوینئرمقررکرکے علیحدہ اجلاس بلاکروائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کر دیاجس پروائس چیئرمین نے لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ سے سٹے آرڈرحاصل کرلیاجس کوکونسلرزنے چیلنج کردیااورہائی کورٹ سے سٹے آرڈ خارج کرنے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ دنوں وائس چیئرمین نے اپنے چندمخصوص لوگوں کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ کے آفس میں پہنچ کرچیف آفیسربلدیہ راؤنعیم خالدکوسرنڈرکردیااورملازمین کے تبادلے کرناشروع کردیئے جس پرسٹی کونسلرزنے متحدہوکرسردارغلام مرتضٰی ڈوگر کو آفس چھوڑنے پرمجبورکردیااورتحریک عدم اعتماد لانے کیلئے اجلاس بلانے کی درخواست ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ رشیداحمدجنجوعہ کے آفس میں جمع کرادی ہے متحدہ کونسلرزکاکہناہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2018کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹرسات دن کے اندراجلاس بلانے کا پابند ہے۔