این اے 1 9 1: لیگی امیدوار جمال لغاری نے الیکشن کمیشن ضابطہ کی دھجیاں بکھیر دیں

این اے 1 9 1: لیگی امیدوار جمال لغاری نے الیکشن کمیشن ضابطہ کی دھجیاں بکھیر دیں

ڈیرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی)سابق ن لیگی ایم پی اے سردار جمال خان لغاری کی الیکشن کمپین کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ، ن لیگی حامیوں کا الیکشن کمپین کے دوران اسلحہ کا آزادانہ استعمال‘ ہوائی فائرنگ، عوام کو مرعوب کرنے کے لئے لیگی سردار کا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

استقبال، پی ٹی آئی کی خاتون امیدواراین اے191محترمہ زرتاج گل کو کھلم کھلا سنگین نتائج کی دھمکیاں۔تفصیل کے مطابق ن لیگی امیدوار‘ چیف آف لغاری سردار جمال لغاری کی رونگھن کے علاقے میں الیکشن مہم کیلئے آمد پرضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی حامیوں نے سرعام ہوائی فائرنگ کی اور عوام پر دھاک بٹھانے کیلئے لیگی سردار کا استقبال کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر امیدوار حلقہ این اے191محترمہ زرتاج گل کو علاقے میں الیکشن کمپین کیلئے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ دھمکیوں کے پیش نظر محترمہ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ الیکشن ہارنے کے باوجود حلقہ کے عوام سے رابطہ نہیں توڑا اور لوگوں کو باشعوربنانے ‘ ووٹرکی عزت کیلئے اپنی کمپین کو جاری رکھا جس کے باعث لغاری سرداروں میں میری جیت کا خوف بیٹھ چکا ہے اور انکے سردار ی سسٹم کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے آزمانے پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لغاری سردار مجھے ڈرانا ‘ دھمکانا چاہتے ہیں کہ کسی طرح مجھے الیکشن کمپین سے روکا جائے لیکن میں ان کو یہ باور کرانا چاہتی ہوں کہ میں ان کی ہوائی فائرنگ جیسے گھٹیا اقدامات سے ڈرنے والی نہیں۔ میں انکی کی اس بدمعاشی کا مقابلہ تو نہیں کرسکتی لیکن 25جولائی کو ووٹ کی پرچی سے ان کو منہ توڑ جواب ضرور دونگی۔انہوں نے لغاری سرداروں بارے کہا کہ آپ بدمعاشی سے الیکشن لڑیںیاچاہے غنڈہ گردی سے‘ شکست آپ کا یقینی مقدر ضروربنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز لغاری قبائل کے گرینڈ جرگہ نے اعلان کیا کہ وہ سرداری نظام کو مسترد کردیں گے اور میری مکمل حمایت کریں گے جس کے باعث حلقہ میں میری پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے جس سے خائف ہوکر لغاری سردار اس طرح کے اوچھے ے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر