ادرک‘ لہسن‘ پیاز‘ دالوں سمیت 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ادرک‘ لہسن‘ پیاز‘ دالوں سمیت 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (نیوز رپورٹر)ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ 21 جون 2018کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں رواں سال کا سب سے زیادہ 4.36فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر سے53اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ4میں کمی جبکہ29اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

چکن فارمی‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘آٹے کا تھیلا‘لان سوٹ‘ادرک‘ لہسن‘ پیاز‘آلو‘گندم‘دال ماش‘ دال چنا‘ داال مسور‘دال مونگ‘ چینی‘تازہ دودھ‘انڈے فارمی‘گڑ‘ دہی‘گوشت پلیٹ اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ کیلا‘ ایل پی جی سلنڈر‘چاول باسمتی ٹوٹا اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول اری باسمتی‘بریڈ پلین‘ خشک دودھ‘سرسوں کا تیل‘ کوکنگ آئل‘گھی ٹن پیک‘ گھی پیکٹ‘نمک‘چائے کی پتی‘دال پلیٹ‘سگریٹ‘مردانہ و زنانہ چپل‘ جلانے کی لکڑی‘گیس و بجلی چارجز‘ ماچس‘ ڈیزل‘ پٹرول‘لوکل کال اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر