شہریوں کو ریلیف اولین ترجیح ‘ آفس کے دروازے ہر عام ‘ خاص کیلئے کھلے ہیں ‘ مدثر ریاض

شہریوں کو ریلیف اولین ترجیح ‘ آفس کے دروازے ہر عام ‘ خاص کیلئے کھلے ہیں ‘ ...

ملتان ( طارق انصاری سے ) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ضلعی آفیسر کی حیثیت سے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف اولین ترجیح ہے ضلعی افسران کو ہدایت دی ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل لٹکانے کی بجائے انہیں فوری اور موقع پر حل کرنے کی کوشش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاکستان ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی سی ملتان نے کہا کہ افسران کے پاس براہ راست مسائل وہ شہری لے کر آتے ہیں جن کی کوئی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سفارش نہیں ہوتی ان کی سفارش ضلعی حکام کو ہونا چاہیے اراضی معاملات اور قبضہ مافیا کے چنگل میں پھنسے شہریوں کو کورٹس کے چکر میں مبتلا کرنے کی بجائے ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ موقع پر پہنچ کر سائلین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان تعیناتی کے دوران اراضی کے 2600کیسز آفس میں سست روی کا شکار ہورہے تھے ان میں سے زیادہ تر فریقین کی باہمی مشاورت سے حل کروانے کو کشش یہی رہی ہے کہ سائلین کو کورٹس کے دھکو میں نہ الجھایا جائے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے شہر ملتان میں ان کی تعیناتی ایک اعزاز سے کم نہیں ہے اس شہر کے باسیوں اور میڈیا نمائندگان نے ہر قدم پر رہنمائی فراہم کی ہے ڈی سی آفس کے دروازے ہر عام وخاص کے لیے بلا تفریق کھلے ہیں اور سٹاف پر بھی واضح کردیا ہے کہ جو بھی ملنے کے لیے اسے فوری طو رپر مجھے سے ملائیں انتظامات کروائیں ۔ ڈی سی ملتان نے کہا کہ آج قلعہ کہنہ قاسم باغ کا وزٹ کیا ہے اس کی حالت زار دیکھ کر ہوا ہے پاکستان کے اس اثاثے کو اجاڑ دیا ہے جسے ہم نے چند برس قبل بڑی محنت سے سنوارہ تھا انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کو ایک ماہ کا ٹارگٹ دے دیا ہے کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو پہلے والی حالت میں بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ، ہسپتال کی کارکردگی اور شہر میں موجود پارکس کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر