عبدالرحمن کانجو کے کاغذات کی منظوری‘ اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج
لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن )پی ٹی آئی نے عبدالرحمان کانجو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے فیصلے کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کردیا۔پی ٹی آئی کہروڑپکا کے صدر حاجی راؤ عمران نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ چیلنج کیا اور انکی طرف سے اظہر سلیم کملانہ ایڈووکیٹ اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے۔ اپیل میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور امیدوار این اے 160نے عبدالرحمان کانجو اور سردار خان کے نام سے دوشناختی کارڈ بنوائے۔ سردار خان کے نام سے بنک سے قرضہ لیا۔ انکی تعلیمی اسناد میں بھی ہیر پھیر اور گوشواروں میں تضاد ہے ۔ اسلئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل کی سماعت آج ہوگی۔