پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں کا حجم 547ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں کا حجم 547ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں ( سرکلر ڈیٹ) کا حجم جون 2018ء کے آغاز پر 547 ارب روپے کی ریکارڈ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان پاور ہولڈنگ کمپنی ( پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے پاور سیکٹرکے لئے قرضوں کا حجم بھی 500 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے۔ پاور سیکٹر کا مستقبل غیر معمولی قرضوں کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم ریکوری، لائن لاسز میں اضافہ، بدانتظامی اور پاور ڈویژن میں موجود نان ٹیکنیکل بیوروکریٹس اس سرکلر ڈیٹ کے ذمہ دار ہیں۔

زیرگردش قرضے

مزید : ملتان صفحہ آخر