راناعبدالرحمن خاں اور راناعرفان محمود خاں کی حمزہ شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات علاقائی ومقامی سیاسی صورتحال پر تباد لہ خیال
خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں اور حلقہ این اے150،صوبائی حلقہ204کے امیدوا ر راناعرفان محمود خاں کی مسلم (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات۔علاقائی ومقامی سیاسی صورتحال پر تباد لہ خیال ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا ء اللہ اورسنیٹر سعود مجید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما وکارکنان پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں جو اپنے سیاسی نظریے پرقائم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایمپائر کی انگلی پر ناچنے والو ں کاکھیل ختم ہوچکاہے ان کی حیثیت صرف ٹشو پیپر کی سی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کے تعاون سے اگلا الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) اکثریت سے جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اور زرداری کی صوبہ کے پی کے اور سندھ میں کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہیں۔محض پرفریب نعروں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔انہو ں نے کہاکہ سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والوں کو آج اپنے ہی کارکنوں کے گھیراؤ کا سامناہے جو بویا تھا وہ سامنے ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکن پوری تیاری ویکجہتی کیساتھ رابطہ مہم جاری رکھیں 25جولا ئی کاسورج کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اورمسلم لیگ(ن) نئے جذبے کے تحت تعمیروترقی اورخوشحالی کے عمل کوآگے بڑھائے گی۔
ملاقات