منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 11 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری
ملتان (وقائع نگار ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 11 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ پرانی کوتوالی میں درج (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
مقدمہ سرکار بنام محمد طاہر میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں اللّٰہ ڈتہ ، لیاقت علی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی اے ایس آئی احمد نواز، کانسٹیبلوں سیف اللہ خان ، فرحان خان کو 29 جولائی کو جبکہ تھانہ دہلی گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام ساجد میں سب انسپکٹروں عبدالستار ، محمد صدیق ، ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد، کانسٹیبلوں مجاہد حسین، جاوید حسین کو 28 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے