بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل‘ جینکوکو 50 لاکھ جرمانہ

بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل‘ جینکوکو 50 لاکھ جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ۔ نیپرا نے جینکو کو 50لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ ( جینکوIII) کو بریک ڈاؤن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ جینکو III تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ میں 220 کے وی سوئچ یارڈ کے پروٹیکشن سسٹم کے نان آپریشنل ہونے کی(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

وجہ سے 15 جنوری 2016ء کو ملک میں بڑا بریک ڈاؤن آیا تھا۔ وزارت توانائی اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) نے تحقیقات میں جینکو IIIکو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ طویل ترین بریک ڈاؤن کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جرمانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر