اقتدار میں آکر کالا باغ ڈیم تعمیر‘ کرپشن کا خاتمہ کرینگے‘ جمشید دستی

اقتدار میں آکر کالا باغ ڈیم تعمیر‘ کرپشن کا خاتمہ کرینگے‘ جمشید دستی

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)نصف صدی سے اقتدار میں رہنے والوں نے ذاتی مفادات اور لوٹ کھسوٹ پر اتفاق کر کے ملک لوٹا مگر کالا باغ ڈیم نہ بنایا اقتدار میں آ کر کالا باغ ڈیم تعمیر کر کے، کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی راج پارٹی سابق ایم این اے آ ٹھ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

نشستوں سے کاغزات نامزدگی کی منظوری کے بعد ملک بھر میں انفرادی حیثیت کے حامل مزدور راہ نما جمشید احمد دستی نے نو جوان صحافی محمد شاہ زمان ہاشمی کی حادثہ میں وفات کے نعد ان کے والد بزرگ صحافی محمد رمضان ہا شمی سے اظہار تعزیت کے بعد پریس کلب شاہ جمال میں چیئر مین یو سی مہر پور ملک اجمل کا لرو،ملک فاروق حیدر اعوان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام اب ن اور زرداری کو ووٹ دینے کی بجا ئے ان کے امیدوار کو منتخب کرائیں الگ صو بہ سمیت پا نی کی قلت دور کر کے ڈیم بنا ئیں گے انہوں نے کہا کہ جائز تنقید وہ ضرور کرتے ہیں شریفوں ،زرداریوں کی طرح عمران خان کرپٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عرصہ چالیس سال سے ملک پر مافیاز قابض ہیں حیران ہوں کہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ پر اتفاق رائے پیدا کر کے ملکی دولت پر شب خون مارنے والے آ ج تک صرف کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکے انہوں نے بتایا کہ اگلی حکو مت وہ تحریک انصاف سے ملکر بنا ئیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انہیں منتخب کرائیں صاف پا نی اور فصلات کے لیئے پا نی کی فراہمی یقینی بناتے ہو ئے کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کر کے تعمیر کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر