سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے دوران افسران کی موقع پر موجودگی یقینی بنانیکا حکم

سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے دوران افسران کی موقع پر موجودگی یقینی بنانیکا ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) مو ن سون سیزن شروع ہو نے سے قبل اور شہری علاقوں کو سیوریج مسائل سے ریلیف دینے کے لیے ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ڈپٹی ڈائر یکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن عارف عباس کی طر ف سے شمس آباد کے علاقے میں (54) انچ سائز کی ٹر نک سیوریج لائن (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کی جاری صفائی مہم سے متعلق کار کر دگی رپورٹ منیجنگ ڈ ائر یکٹر واسا مشتاق احمد خان کو پیش کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر (9) ڈسپوزل اسٹیشن سے دولت گیٹ، معصوم شاہ روڈ اور حافظ جمال روڈ کی طر ف سے جانے والی ٹر نک سیوریج لائن کی صفائی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے اور روزانہ رات کو متعدد ٹیمیں لائن کی صفائی پر مامور ہیں اور سیوریج لائن سے بڑی مقدار میں سالڈ ویسٹ ، پلاسٹک میٹر یل اور بالز نکالی جارہی ہیں جس پر ایم ڈی واسا نے ڈی سلٹنگ مہم کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والی ٹیموں کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اور سب انجینئرز کی موقع پر مو جودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر