پی ایچ اے کی غفلت‘ آرٹس کونسل چوک پر پتھر ڈالنے سے گرین بیلٹ تباہ

پی ایچ اے کی غفلت‘ آرٹس کونسل چوک پر پتھر ڈالنے سے گرین بیلٹ تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)پی ایچ اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈیرہ اڈا سے ایم ڈی اے چوک تک سٹرک تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی نے ملتان آرٹس کونسل چوک پر 15لاکھ روپے سے زائد مالیت سے تعمیر ہونے والی گرین بیلٹ میں پتھر ڈال دیئے ۔بھاری مقدارمیں پتھر سٹاک ہونے سے گرین(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
بیلٹ اجڑ گئی پانی نہ ملنے سے پودے اور درخت خشک ہونا شروع ہوگئے پی ایچ اے افسران صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئے اس ضمن میں پتھر ڈالے جانے سے گرین بیلٹ کو پانی دینا بھی محال ہوگیا ہے جس کے باعث لاکھوں مالیت کی گرین بیلٹ اجڑ گئی ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بھی فلائی اوور کی تعمیر کے دوران اس روڈ کی خوبصورت گرین بیلٹ کو بھی مسمار کردیا گیا تھا ۔مذکورہ صورتحال کے پیش نظر عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے مذکورہ صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
گرین بیلٹ تباہ