پولیس ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت سرکاری ادارے میپکو کے ایک ارب کے ڈیفالٹر

پولیس ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت سرکاری ادارے میپکو کے ایک ارب کے ڈیفالٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے ریجن بھر کے تمام نادہندہ سرکاری اداروں کو واجبات کی ادائیگی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کے حتمی نوٹس جاری کردئیے ہیں اور98کروڑ19لاکھ روپے سے زائد واجبات کے نادہندہ سرکاری اداروں /محکموں کو 25 جون 2018 تک واجبات ہر صورت اداکرنے کی ڈیڈلائن دیدی ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد ان نادہندہ سرکاری اداروں کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے اور کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ وزارت توانائی کی واجبات کی وصولی کی سخت ہدایات پر تمام سرکاری اداروں کو ادائیگی کیلئے مہلت دی گئی ہے جس کے بعد تمام کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے ۔ نادہندہ سرکاری اداروں بشمول واسااور سرکاری ہسپتالوں کو بھی نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں کہ بجلی کے منقطع ہونیکی صورت میں عوام اور مریضوں کو ہونے والی پریشانی کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے جن محکموں کو واجبات ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس جاری کئے ہیں ۔ان صوبائی محکموں /اداروں میں واسا ملتان 10کروڑ86 لاکھ روپے، پنجاب پولیس ایک کروڑ 57 لاکھ10ہزارروپے،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 16کروڑ 10 لاکھ20ہزار روپے،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن 5کروڑ 4 لاکھ60ہزارروپے،محکمہ صحت 2 کروڑ 86 لاکھ 20ہزارروپے، محکمہ جیل3 کروڑ 35 لاکھ 30 ہزار روپے، سلائن زون 9 کروڑ 76 لاکھ 70 ہزار روپے،پی ایچ ای 44لاکھ80 ہزار روپے، سکارپ کے ذمہ 50 لاکھ 30ہزارروپے، محکمہ ایری گیشن کے ذمہ ایک کروڑ 78لاکھ90ہزارروپے، عدالتوں کے ذمہ ایک کروڑ36 لاکھ 80 ہزارروپے، پنجاب ہائی وے 10لاکھ روپے اوردیگر صوبائی محکموں کے ذمہ6 کروڑ11 لاکھ60 ہزار روپے ہیں جبکہ وفاقی اداروں‘ محکموں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمہ 18 کروڑ 37لاکھ90ہزارروپے، پاک ٹیلی کام سروسز2 کروڑ52 لاکھ20 ہزار روپے،وزارت قانون 58 لاکھ روپے،پوسٹل سروسز6لاکھ60ہزارروپے، پی ڈبلیوڈی 54لاکھ 50ہزارروپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 20 لاکھ 80 ہزار روپے، اٹامک انرجی کمیشن 8کروڑ 16لاکھ 40 ہزارروپے، سول ایوی ایشن ایک کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے، سوئی نادرن گیس69لاکھ 90ہزار روپے، نیشنل بینک 27 لاکھ 60ہزارروپے،کنٹونمنٹ بورڈ 65 لاکھ روپے اور دیگر وفاقی سرکاری اداروں کے ذمہ2 کروڑ 6لاکھ 50 ہزار روپے کے واجبات/بقایاجات ہیں ۔