کوٹ رب نواز کے قریب نجی کمپنی کی بس الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق

کوٹ رب نواز کے قریب نجی کمپنی کی بس الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق

ملتان(وقائع نگار)ملتان میں کوٹ رب نواز کے قریب نجی کمپنی کی بس الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق نجی کمپنی کی بس لاہور سے ملتان آ رہی تھی کہ کوٹ رب نواز کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، ایک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مسافر موقع پر جبکہ دوسرا مسافر نشتر ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوا۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو ٹیموں نے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور طبی امداد کے بعد انہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر