ملتان : دو مختلف واقعات میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملتان : دو مختلف واقعات میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملتان (وقائع نگار) دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قصبہ ماڈل کے قریب واقع ٹیوب میں کے کنویں میں 18سالہ نوجوان عقیل گر کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122نے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔ دریں اثناء پل چھٹہ کے علاقے میں پنکھے سے کرنٹ لگنے سے 60سالہ بزرگ خادم حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں زبیدہ بی بی‘ مریم‘ تسلیم‘ سمیرا‘ سلمان سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے بد نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر