پولیس کا شادی کی تقرب میں دھاوا‘ نوجوان کو فائر مار کر قتل کردیا

پولیس کا شادی کی تقرب میں دھاوا‘ نوجوان کو فائر مار کر قتل کردیا

بہاولپور (بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کا شادی کی تقرب میں دھاوا‘ نوجوان کو فائر مار کر جاں بحق کردیا۔ الطاف کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی‘ عوام نے پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا۔ 3گھنٹے بعد پولیس افسران کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی پر رہائی دی۔ پولیس نے لاش پوسٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مارٹم کیلئے بھجوا دی۔ تفصیل کے مطابق دریائی علاقہ 13بستی کے رہائش نتھو دلا کے بیٹے کی شادی تھی۔ دعوت ولیمہ چل رہی تھی کہ تھانہ صدر بہاولپور کی پولیس کے اے ایس آئی عبدالوحید‘ کانسٹیبل محمد شاہد رضاکار بلال‘ انیس نے شادی کی تقریب میں جاکر کہا کہ یہاں تو شراب چل رہی ہے۔ مبینہ طور پر انہوں نے رشوت مانگی۔ بات چیت جاری تھی کہ دولہا کا کزن الطاف جانے لگا تو اس کو روکا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا جس پر فائر کھول دیا گیا جس سے الطاف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اس پر عوام نے پولیس کو گھیرے میں لے لیا اور خوب درگت بنائی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی صدر بختیار احمد‘ ڈی ایس پی سٹی فیاض سمیت چار تھانوں کے ایس ایچ او و نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اصغر جوئیہ نے عوام اور پولیس کے درمیان مذاکرات کرائے۔پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی پر پولیس والوں کو حوالے کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر