صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ قائم

صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے فوری طور پر وزیر بلدیات ظفر محمود کی سربراہی میں 17رکنی کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ قائم کر دی ہے جو مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے انتظامات بارے منصوبہ بندی اور دیگر انتظامات پر عملدر آمد کو یقینی بنائے گی۔ کیبنٹ سب کمیٹی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
برائے فلڈ کے قیام کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر بلدیات کمیٹی کے چیئر مین،چیف سیکر ٹری وائس چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیکر ٹری ہونگے جبکہ ممبران میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو،ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ہوم، آئی جی پولیس، سیکر ٹری اریگیشن، سیکر ٹری زراعت،سیکر ٹری انفار میشن و کلچر، سیکرٹری ایس ایچ اینڈ ایچ ای، سیکر ٹری ا یس ایچ اینڈ پی، سیکر ٹری ایل اینڈ ڈی ڈی، سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، نمائندہ ہیڈ کوارٹر 4 کارپس انجینئر، کمیٹی کی طرف سے کوئی بھی عوام کی طرف سے نامزد کردہ نمائندہ ہونگے۔کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ کا پہلا اجلاس باقاعدہ طور پرآنے والے ہفتہ کے دوران منعقد ہو گا۔