شہرمیں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج‘ عوام لاکھوں کی نقدی اور سامان سے محروم

شہرمیں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج‘ عوام لاکھوں کی نقدی اور سامان سے محروم

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں چور اور ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور سامان لے گئے۔ تفصیل کے مطابق دہلی گیٹ کے علاقے منظور آباد جہاں نامعلوم 5 مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر رمضان کریانہ سٹور‘ حاجی سپر سٹور‘ عمران سٹور‘ افضل ملتان رائس (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اور حامد سویٹس سے 3لاکھ 65ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی دوسری واردات میں تھانہ بی زیڈ کے علاقے بچ ولاز کے قریب شفقت ندیم بھٹہ نے بنا رکھا ہے جہاں رات کے وقت چار مسلح ڈاکو آگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ملازمین کو یرغمال بنا کر 7عدد جانور‘ موٹر سائیکل اور موبائل فون مالیت 4لاکھ 50ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی ککی تیسری واردات میں نامعلوم ڈاکو گلگشت کے علاقے میں عرفان نذر سے موبائل فون اور 15بی زیڈ کے علاقے میں ہوئی جہاں بیکری مالک عاشق سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 21ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ چوری کی وارداتوں میں کینٹ کے علاقے سے نامعلوم چور سلیم اکبر کی کار ایل ای ایف 2236لے گئے۔ اور صدر کے علاقے میں نامعلوم چور ارشد کی موٹرسائیکل ایم این کے 3508لے گئے۔ متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر