کچہ میں پھر سے وارداتیں‘ 3افراد اغوا‘ علاقہ میں خوف و ہراس

کچہ میں پھر سے وارداتیں‘ 3افراد اغوا‘ علاقہ میں خوف و ہراس

راجن پور‘ مٹھن کوٹ (ڈسٹر کٹ رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)راجن پور، انتخابات کااعلان ہوتے ہی روجھان کے دریائی کچہ میں خطرناک اشتہاریوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے نواحی دریائی کچہ موضع پریوار سے تین دیہاتیوں کو اغوا کرنے سمیت بیسیوں مویشی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

بھی ہانک کرلے گئے۔ علاقہ بھر میں ایک بار پھر خوف کی فضا کے سائے چھا گئے۔ مقامی پولیس کی روایتی بے حسی‘ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دنوں میں اُمیدواروں کی چہل پہل اور کارنر میٹنگز وجلسوں کے آغاز سے جرائم پیشہ اور خطرناک اشتہاریوں نے اپنے اپنے علاقوں میں واپسی شروع کردی ہے اور علاقہ میں واردات کا آغاز کردیا ہے گذشتہ روز مسلح ڈاکوؤں نے اللہ دتہ ،ماہیوال اور علی بخش نامی افراد کواغوا کرلیا اس دوران مسلح ڈاکوؤں نے بیسیوں مویشی بھی ہانک کرلے گئے۔ اس واقعہ کے بعد دریائے کچہ میں خوف وہراس پیدا ہوچکا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر