نیب ملتان کی اہم کامیابی‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بہاولنگر کے 1 2افسران گرفتار

نیب ملتان کی اہم کامیابی‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بہاولنگر کے 1 2افسران گرفتار

ملتان (وقائع نگار) نیب ملتان کی ایک اور اہم کامیابی‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بہاولنگر کے 12 افسران کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ گرفتار ملزمان کا آج (ہفتہ) کو جسمانی ریمانڈ حاصل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کیا جائے گا۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بہاولنگر کے 12افسران جن میں سینئر آڈیٹرجاوید اختر‘ مقصود احمد‘ محمد مختار اور فیاض احمد ساجد‘ اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز اظہر اقبال‘ عبدالستار فاروق اور ندیم احمد‘ اکاؤنٹس آفیسر حسن محمود‘ غلام یٰسین بھٹی‘ محمد اقبال انجم‘ کے پی اوز نصراللہ اور محمد یٰسین نے باہمی ملی بھگت کرکے محکمہ تعلیم بہاولنگر کے جعلی ملازمین کی جعلی تنخواہ‘ الاؤنسز‘ بقایا جات اور ایڈجسٹمنٹ کے بلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو تقریباً 19کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا اور رقم ملی بھگت سے خود نکال کر استعمال کی جن کو نیب ملتان کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ تمام ملزمان کو آج بروز ہفتہ احتساب عدالت ملتان پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

12افسران گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر