مضر صحت کھانے، زن زی بار ریسٹورنٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس سیل

مضر صحت کھانے، زن زی بار ریسٹورنٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کھانوں پر ابدالی روڈ کے معروف زن زی بار ریسٹورنٹ سمیت متعدد (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے۔ بتایاگیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب میں مضر صحت برف ‘آئسکریم او رمشروبات تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور3فوڈ پوائنٹس مضر صحت خوراک مہیا کرنے سربمہرکر دئیے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر38ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر ملتان میں چوائس آئسکریم یونٹ اور زن زی بار ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ 754لیٹر زائدالمیعاد مشروبات، 300 کلوگرام حشرات زدہ مٹھائی اور150لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا‘ 150لیٹرناقص آئل، 16کلوگرام ویجی ٹیبل فیٹ اور 11کلوگرام پینگوس فش بھی تلف کردی۔ 400 آئس بلاکس،14فرزر،3مکسنگ مشینز اور دیگر سامان برآمد کرلیا‘ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ سعید لغاری نے کہا ہے کہ معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے‘عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر