والدہ کی حالت غیر تسلی بخش ،ابھی پاکستان جانے کاارادہ نہیں ، مریم

والدہ کی حالت غیر تسلی بخش ،ابھی پاکستان جانے کاارادہ نہیں ، مریم

لندن(صبا ح نیوز)رہنما ء مسلم لیگ (ن)مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کے وینٹی لیٹرہٹانے سے متعلق ڈاکٹرز ہی فیصلہ کرینگے، تاہم ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن کے ہارلے کلینک پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ والدہ کی حالت تسلی بخش نہیں ہے اور ان کے وینٹی لیٹر سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرزکریں گے۔نیب ریفرنسز میں پیشی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جانیکا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مریم نواز

مزید : کراچی صفحہ اول