کلثوم کی طبیعت اب قدرے بہتر،لیکن خطرے سے باہر نہیں:نواز شریف

کلثوم کی طبیعت اب قدرے بہتر،لیکن خطرے سے باہر نہیں:نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں،کاش میں 14 جون سے پہلے ان کے پاس آجاتا تو بہتر ہوتا، کم از کم وہ اس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کاش میں جمعرات 14 جون سے پہلے اہلیہ کے پاس لندن آجاتا تو بہترہوتا، اس وقت وہ کم ازکم اپنے ہوش و حواس میں تھیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کیلئے دعا کی جائے اوراللہ سب کی خیرکرے۔ دوسری جانب نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔