عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پانچویں دن بھی احتجاج جاری

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پانچویں دن بھی احتجاج جاری

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی کارکنان کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری رہا۔کارکوں نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے ٗان کارکنوں کا تعلق این اے 154 ملتان اور این اے 12 بٹگرام سے ہے۔احتجاج کرنے والے کارکنوں کے مطابق انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کر دیا گیا ٗ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، یہیں بیٹھیں گے۔کیمپ میں ایک موقع پر جب یہ نغمہ چلایا گیا کہ جب آئے گا عمران ، بنے گا نیا پاکستان ٗتو ایک کارکن نے بلند آواز میں کہا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب صحیح افراد کو پارٹی ٹکٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ الاٹ کرنا پارٹی کے کارکنان کو منظور نہیں ۔

احتجاج

مزید : کراچی صفحہ اول