پیپلزپارٹی کواپنے گڑھ لیاری میں شدید مشکلات کا سامنا

پیپلزپارٹی کواپنے گڑھ لیاری میں شدید مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کو کراچی میں اپنے گڑھ لیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے این اے 246کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی لیاری میں مختلف گروپس میں تقسیم ہوگئی اور علاقے میں ’’نومور پیپلزپارٹی‘‘ کی چاکنگ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں اور سوشل میڈیا پر پیپلزپاٹی کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے ۔پارٹی ٹکٹس کی تقسیم سے شروع ہونے والے اختلافات اب لیاری کی دیواروں تک جاپہنچے ہیں ۔بلاول بھٹو زداری کے لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود تاحال ان کی انتخابی مہم کا آغاز نہیں ہوسکا ہے ۔لیاری کے جیالوں نے پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے دیواروں پر نومور پیپلزپارٹی کے نعرے درج کردیئے ہیں ،جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی این اے 246سے کامیابی چیلنج بن گئی ہے ۔