نجی ہاؤسنگ سکیموں سے عوام کی لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح :چیئرمین جیب

نجی ہاؤسنگ سکیموں سے عوام کی لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح :چیئرمین جیب

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح نجی اور کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹییوں سے عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہے۔ نیب نے گزشتہ 7 ماہ میں تقریباََ10 ہاؤسنگ سوسائٹییوں کے متاثرین کو تقریباََ 22 سوملین روپے کی رقم متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹییوں سے برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کیں ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ نیب چہرے نہیں بلکہ مقدمات پر توجہ دیتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے قانون کے مطابق عمل پیر ا ہے ۔ چیئرمین نیب نے علیم خان کی پارک ویو انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی جس کو سی ڈی اے نے مبینہ طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نہ صرف اخبارات میں اشتہار دیا بلکہ اپنی ویب سائیٹس پر اس سوسائٹی کی مبینہ طور پر تفصیلات اور قانونی پوزیشن اور ڈیزائن کی منسوخی کے بارے میں عوام کو مطلع کیا تھا کہ سی ڈی اے کی طرف سے مبینہ طور پر 100 فٹ روڈ تعمیرکرنے اور تین دن کے اندر مبینہ طور پر پارک ویو انکلیوہاؤسنگ سوسائٹی کا ڈیزائن بحال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔ چئیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے برعکس کس طر ح منسوخ شدھ ڈیزائن کی سوسائٹی کو منظوری دی اور کیا انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے کیونکہ نیب کا مقصد عوام کی حق حلال کی عمر بھر کی جمع پونجی کو ضائع ہونے سے بچانا مقصود ہے۔

چیئرمین نیب

مزید : کراچی صفحہ اول