این اے 8 ملاکنڈکے لئے بلاول بھٹوزرداری کے انتخابی مہم کا آغاز
سخاکوٹ( نمائند پاکستان) این اے 8 ملاکنڈکے لئے بلاول بھٹوزرداری کے انتخابی مہم کا اغاز کر دیا گیاباقاعدہ اغاز فوکل پرسن اور سابق صوبائی وزیر اعظم خان افریدی ا ور امیدوار پی کے 19اور سابق ایم پی اے سید محمد علی شاہ ناظم اعلیٰ ملاکنڈ سید احمد علی شاہ اور سینئیر رہنماء حا جی جمعہ سید نے مشترکہ طور پر ملاکنڈ کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں یونین کونسل کوٹ اور سیلئی پٹی سے کیا اس موقع پر مختلف اجتماعات کے انعقاد کااہتمام کیاگیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات میں سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ملاکنڈ کے پسماندگی کے خاتمے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کا ملاکنڈ سے الیکشن لڑنے کو نیک شگون قرار دیا انتخابی مہم کے اغاز کے موقع پر جیالوں نے کثیر تعداد میں فوکل پرسن اعظم افریدی اور امیدوار پی کے19سید محمد علی شاہ کا ڈول کی تاپ اور بھنگڑوں کے زریعے شاندار اسقبال کیا اور سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں جلسہ گاہوں میں لے گئے جہاں پر موجود کارکنوں نے اپنے قائد کے مثالی کامیابی کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا اس موقع پر اعظم افریدی اور سید محمد علی شاہ نے علاقے کے اہم مسائل پارٹی کے چئیر مین کو پہنچانے اور اقتدار ملنے کے بعد فی الفور حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔