خیبر،خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کا باب خیبر پر پرامن احتجاج

خیبر،خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کا باب خیبر پر پرامن احتجاج

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)خیبر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے باب خیبر کے مقام پر پر امن احتجاج کیا ،احتجاج تینوں تحصیلوں کے سینئر صوبیداروں سمیت درجنوں اہلکاروں نے شرکت خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے پاکستان زندہ با د اور خیبر خاصہ دار فورس زندہ با د کے نعرے لگا دئیے اس موقع پر صوبیدار میجر ولی محمد ،صوبیدار جہانگیر آفریدی ،صوبیدار حکمت آفریدی ،صوبیدارعشرت شنواری ،صوبیدار خانداد ،صوبیدار تحسین اللہ ،صوبیدار عاطف ،صوبیدار شمشاد اور دیگر نے کہا کہ حکومت پیر کے دن تک انکی پوزیشن واضح کریں کہ انضمام کے بعد خاصہ دار فورس کی کیا حثیت ہو گی انہوں نے کہا کہ انہیں انضمام سے کو ئی سروکار نہیں اور نہ انہیں کو ئی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں بلکہ انہیں اپنی نوکریوں کی فکر ہیں بلکہ انضما م کے بعد خاصہ دار فور س کی فارغ ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس موجودہ وقت میں بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہر محاذ پر سیکورٹی سر انجام دے رہے ہیں اور انکی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جبکہ خیبر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تمغہ شجاعت حاصل کئے ہیں صوبیداروں نے کہا کہ قر بانیوں کا صلہ فارغ کی صورت میں نہ دیں بلکہ انہیں خیبر پختونخوا پولیس کی طرح تنخواہیں پینشن اور شہداء پیکج دیں انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس کے اہلکار نے اپنے وسائل سے اسلحہ کھانے پینے کا بندوبست اعلی آفیسرز کے ڈیوٹیاں دینے کے وقت گاڑیوں کی ایندھن کا خر چہ اور علاقے میں امن اومان برقرار رکھنے کیلئے گشت کے دوران گا ڑیوں کی ایندھن کا خرچہ خودبرداشت کیا ہیں اس لئے آرمی چیف ،کور کمانْدر ،گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ انکے ساتھ زیا دتی نہ کریں اور قربانیوں کا صلہ صحیح معنوں میں دیا جا ئے

مزید : کراچی صفحہ اول