ملک بھر میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی :امیر مقام

ملک بھر میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی :امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی مسلم لیگ (ن) پر صوبہ بھر کے عوام کا اعتماد بڑھ رہاہے اور لوگ دھڑا دھڑپارٹی میں شامل ہورہے ہیں مخالفین خواب خرگوش میں مبتلاہے مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کی خدمات ناقابل تسخیر ہے 25جولائی کو نہ صرف صوبہ خیبر پختونخوا سے بلکہ پورے ملک سے عوام سیاسی نابالغوں کا جنازہ نکال دے گی عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب چھوڑ دیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں اور رہیں گے قوم کی نظریں مسلم لیگ پر ہیں ایم پی اے عمران خان مہمند شہید کی خدمات پی کے 55کے عوام تا ابد یاد رکھے گی این اے 22،پی کے 48،پی کے 54اور پی کے 55مسلم لیگ کے ہیں اس بار پورا ضلع مردان سبز ہلالی جھنڈے کا مسکن بنے گا وہ شیرگڑھ کے مقام پرایم پی اے شہید عمران خان مہمند کے والد بزرگوار حاجی تاج محمد خان مہمند کی صدارت میں شہید کی پانچویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے این اے 22اور پی کے 55سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند، پی کے 48کے نامزد امیدوار حاجی سکندر حیات خان اور پی کے 54کے نامزد امیدوار ممتاز علی خان مہمند نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ ضلع مردان کے صدر سید عنایت شاہ باچہ ایڈوکیٹ، تحصیل تخت بھائی صدر حاجی عبدالسلام خان، سینئر نائب صدر ظاہر غنی مہمند ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد آیاز،ثاقب علی خان اور دیگر لیگی قائدین بھی موجود تھے جیسے ہی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو سب سے پہلے انہوں نے شہید ایم پی اے عمران خان مہمند کے لئے اجتماعی دعاکرائی انہوں نے شہید عمران خان مہمند اور ان کے ساتھ 18جون 2013کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کی قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ عمران خان مہمند شہید نے آزاد حیثیت سے پی کے 55کے غریب عوام کی خدمت کے لئے جو تحریک اٹھائی آج ان کی اس تحریک کو آگے لے جانے اوران کو پروان چڑھانے میں مسلم لیگ کا ہر کارکن کمر بستہ ہیں شہید کا گروپ اور اس کا خاندان اب راج کرے گی علاقہ کی قیادت کا منصب اس کے گروپ اور خاندان سے کوئی مائی کا لال نہیں جیت سکتا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے ہم جمہوریت اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کارکردگی کی بنیاد پر اس بار ووٹ دیں گے آنے والا دور ایک بار پھر مسلم لیگ کا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ این اے 22کے عوام جمشید خان مہمند کو بطور ایم این اے اور پی کے 54سے ان کے بھائی ممتاز علی خان مہمند ایم پی اے منتخب کرکے دے دیں تو میں جمشید خان مہمند کو وفاقی وزیرا ور ممتاز علی خان مہمند کو صوبائی وزیربناکے دوں گا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورعمران خان کو عوام نے مسترد کردیا ہے وہ صرف باتیں کرتے ہیں گزشتہ پانچ سالوں میں پی ٹی آئی نے کے پی کے کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا زرداری اور عمران خان ایک سکے کے دورخ ہیں دونوں چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کے لئے ہر جائز اور ناجائز حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن عوام فیصلہ کرچکی ہیں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت بنے گی شہید کی برسی کے موقع پر شہیدایم پی اے عمران خان مہمند اور ان کے ساتھ دیگر شہداء کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے ختم القرآن پاک کا اہتمام کیاگیاتھا