شبقدر کے مختلف بجلی فیڈرز پر غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ یاک با ر پھر جاری

شبقدر کے مختلف بجلی فیڈرز پر غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ یاک با ر ...

شبقدر (نمائندہَ خصوصی)شبقدر کے مختلف بجلی فیڈرز پر غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر جاری، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا، مقامی ایس ڈی او اور دیگر واپڈا اہلکاربرآئے نام پرمٹ اور مرمت کے زریعے 20 گھنٹے بجلی بند کردیتے ہیں، غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہیں جو کسی بھی وقت احتجاج کی شکل میں رونما ہوسکتا ہیں، نگران وزیر اعلی سمیت چیف جسٹس اف پاکستان سے ایکشن لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایک طرف سرکار نے باقاعدہ بجلی لوڈشیدنگ کا شیڈول جاری کیا ہیں مگر اس شیڈول سے ہٹ کر بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شبقدر کے محتلف بجلی فیڈرز پر 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہیں، جس سے عوام شدید غم و غصہ کا شکار ہیں، بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ کے خلاف کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہیں ،مقامی واپڈاایس ڈی او سمیت دیگر اہلکار برائے نام پرمٹ اور مرمت کا بہانہ کرکے بجلی 20,20 گھنٹے تک بند کردیتے ہیں،واپڈا کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کاروباری طبقہ سمیت محتلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہیں، اور کہا ہیں کہ واپڈا شبقدر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کو تکلیف میں مبتلا کررہی ہیں، اس کے علاوہ مقامی واپڈا اہلکار شبقدر نگران حکومت کیلئے لاء اینڈ ارڈر کا مسئلہ پیدا کررہے ہیں، علاقہ عوام نے نگران وزیراعلی سمیت چیف جسٹس اف پاکستان اور دیگر اعلی حکام سے واپڈا شبقدر کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول