صوابی ،پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں میں فائرنگ ،راہگیر جاں بحق
صوابی ( بیورورپورٹ ) ترکئی میں عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ اے این پی کے کارکن زخمی ہوگئے ، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ترکئی میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اے این پی کے کارکن کے گھر کی دیوار پر ساؤنڈ سسٹم لگا دیا ،جس پر پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی ،جمعہ کی صبح دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شیر محمد جاں بحق جبکہ اے این پی کا ایک کارکن نواب علی زخمی ہوگئے ، کالوخان پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔