25جولائی کے انتخابات میں جیت مزدوروں اور کسانوں کی ہو گی :خان پرویز خان

25جولائی کے انتخابات میں جیت مزدوروں اور کسانوں کی ہو گی :خان پرویز خان

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں 25 جولائی کے دن جیت مزدوروں کسانوں اور اس ملک کے غریب عوام کی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ برسراقتدار آکر اس ملک کے مزدوروں کسانوں اور غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پیپلزپارٹی ہی کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج پورے ملک کے مزدور کسان کی نظریں پیپلزپارٹی پر لگی ہوئی ہے 2013 کے انتخابات میں جو لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گئے تھے آج وہ عمران خان کے جو جھوٹے وعدوں اور پرویز خٹک کی دغلی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں نوشہرہ دوبارہ منی لاڑکانہ بن گیا ہے پیپلزپارٹی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے پیپلزپارٹی میں جوق درجوق شمولیتیوں سے خود حیران وپریشان ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں ہوتی خیل پارک میں ایک بہت بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے 250 عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر پی کے 63 کے امیدوار لیاقت شباب نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کس منہ سے نوشہرہ کلاں آکر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے نوشہرہ کلاں نوجوانوں کو نوکریوں میں نظرانداز کرکے اپنے منظور نظر چہیتوں کو نوازکر نوکریاں دی ہیں جبکہ نوشہرہ کلاں کے غریب نوجوان روزگار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں آج ان کو نوشہرہ کلاں کی یاد آگئی انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کے عوام کو 300ارب روپے کا مقروض بنادیا ہے اور ٹھیکوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردئیے جس کی گواہی ان کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی دے رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر