سخاکوٹ ،پورے گاؤں نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا
سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ماشری کلے یونین کونسل بدرگہ پورے گاؤں نے حلقہ پی کے 19سے آزاد امیدوار امجد جمال کے حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں ماشری کلے میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امجد جمال نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں غریب عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکلے ہے ۔ میرا تعلق ایک متوسط طبقے اور خاندان سے ہے اور میں غریب لوگوں کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ اﷲ ضرور مجھے سرخرو کرینگے۔جلسہ سے حسین شاہ، فضل امین اتمان خیل، امیر ولی خان اتمان خیل اور رحیم گل لوہار نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ مسلسل تین بار منتخب ہونے والے ایم پی اے نے علاقے کے پسماندگی کی خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے علاقے کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔ انہوں نے اپنے ارگرد چند ٹھکیدار اور درباری کو بٹھا رکھیں ہیں اور ان کو نواز رہے ہیں ۔آج ملاکنڈ میں پی پی پی پر وہی لوگ قابض ہے جن کے اباء واجداء نے بھٹو کے پھانسی کی خوشی میں حلوے کی دیگیں پکائی تھی ۔اور خود بھی دوبار سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کر کے حلقہ کے عوام کے ضمیروں کا سودا کیا۔امجد جمال نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے پارٹی عہدے یا ٹکٹ کا ہونا یا نہ ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور جب دل میں مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ ہوں تو تمام مشکلات خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے اپنے حمایت پر پورے گاؤں کا شکریہ ادا کیا۔