پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائی ،9رکنی منشیات سمگلرز گروہ گرفتار

پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائی ،9رکنی منشیات سمگلرز گروہ گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کومنشیات سے بچانے کی خاطرمنشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف منظم کارروائی کا آغاز کررکھا ہے۔ جس کے دوران اب تک پشاور پولیس کو کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور پولیس نے گزشتہ روزوفاقی حساس ادارے کے تعاون سے ہیروئن سمگلرز کو گرفتار کرکے انکی نشاندہی پرہیروئن فیکٹری پر کارروائی کے دوران 9رکنی منشیات سمگلرزو ہیروئن بنانے والے گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیرؤن برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو گاڑیا ں اور ہیرؤن تیار کرنے والے اوزار بھی برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کوباوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت دو موٹر کاروں کے ذریعے ہیرؤن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ضلع بھر داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیوں کے اہتمام کرنے کی ہدایت کی جبکہ وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے کامیاب کارروائی کے دوران ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان،ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد خان ،اے ایس آئی شہزاد خان بمعہ دیگر نفری پولیس رنگ روڈ جبہ سہیل ناکہ بندی پر موجود تھے کہ موٹر کار نمبرAFP/018 اورموٹر کار KV/828 کومشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر دونوں گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر7 کلو گرام ہیرؤن برآمد کرکے ملزمان محمد ذیشان ولد شہباز ، صدام ولد محمد سعید ، عبداللہ ولد نثار احمد ساکنان فیصل آباد،الطاف ولد جہانگیر سکنہ دورہ روڈ پشاوراور میر زمان ولد زڑور سکنہ بخشو پل کو گرفتار کرکے OII تھانہ آغہ میر جانی شاہ احمد گل نے سرسری انٹاروگیٹ کرنے پر ملزمان نے اعتراف کیاکہ برآمد کی گئی ہیروئن انہوں نے بشیر آبادسے حاصل کی ہے ۔جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے بمعہ دیگر پولیس نفری مکان ازان عزیز واقع بشیر آباد پر چھا پہ لگا کروہاں پر موجودایک اور ملزم صباؤن کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر بشیر آبا د میں ایک مکان کے اندر چالو حالت میں ہیروئن فیکٹری سے مزید 7کلو گرام ہیروئن اور تین کلوگرام کیمیکل ہیرؤن آلات تیاری و پیکنگ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 2 دیگر ملزمان شاہ عالم اور سعید اللہ ولد شیر محمد کو گرفتار کرکے سماج دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاکستر کردیا ۔ہیروئن تیاری و سمگلنگ میں ملوث دیگر2 ملزمان عزیز و سردارتاحال روپیش ہیں جن کی گرفتاری کی خاطر کارروائیاں جاری ہیں اور عنقریب انکو بھی گرفتا ر کرکے عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے مجموعی طور پر 14 کلو گرا م ہیروئن، تین کلو گرام کمیکل اور ہیروئن فیکٹری سے اوزار اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی سبر ب فضل واحد اور ایس ایچ او واجد خان اور OII تھانہ آغہ میر جانی شاہ احمد گل سمیت کارروائی میں حصہ لینے والی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقدانعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر