جامعہ عثمانیہ پشاور میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کاآغاز

جامعہ عثمانیہ پشاور میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)جامعہ عثمانیہ پشاور میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کاآغازدرس نظامی بنین کا انٹری ٹسٹ 26جون جبکہ تخصص فی الفقہ اور شعبہ حفظ کا ٹسٹ 24جون کو ہوگا،تفصیلات کے مطابق معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور میں تعلیمی سال نمبر27کے لیے محدود نشستوں پر داخلہ کاآغاز ہوچکا ہے ۔درس نظامی بنین میں تمام درجا ت کاانٹری ٹسٹ 26جون بروز منگل کو ہوگا،جبکہ فی میل سیکشن میں طالبات کا انٹری ٹسٹ27جون بروز بدھ ہوگا۔شعبہ تحفیظ القرآن میں انٹری ٹسٹ 24،25بروز اتوار ،پیر ہوگا۔درس نظامی میں نئے آنے والے طلباء 23 ۔24۔25جون کو داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔نئے طلبہ داخلہ فارم حاصل کرتے وقتااپنا یا سرپرست کا شناختی کارڈ اوردرجہ اولی میں امتحان دینے والے طلبہ کے لیے میٹرک کے ڈی ایم سی جبکہ ثالثہ ، خامسہ ،سادسہ ، موقوف علیہ اور دورہ حدیث کے امیدوار وفاق المدارس کی طرف سے جاری شدہ کشف الدرجات کی فوٹو کاپی ہمراہ لانا ضروری ہے۔تخصص فی الفقہ کے نتائج کا اعلان 25جون بروز پیر چاربجے عصر، درس نظامی میں درجہ رابعہ تادورہ حدیث 27جون بروز بدھ چار بجے عصر، درجہ اولی تادرجہ ثالثہ 28جون بروز جمعرات چار بجے عصر کو ہوگا۔ تخصص فی الفقہ میں کامیاب فضلا کا انٹرویو 26جون بروز منگل چار بجے عصردرس نظامی درجہ رابعہ تادورہ حدیث میں کامیاب طلبہ کاانٹرویو 28جون بروز جمعرات دس بجے صبح ہوگا ۔ کامیاب طالبا ت کا انٹرویو دوجولائی بروز پیر صبح سات بجے ہوگا۔ انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قدیم وجد ید طلبہ کی حاضری تین جولائی بروز منگل اٹھ بجے صبح کو ہوگا۔چارجولائی بروز بدھ باقاعدہ اسباق کاافتتاح ہوگا۔ جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں داخلہ اورانٹری ٹسٹ کے متعلق تمام انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔