بٹ خیلہ ،ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر سمیت 5 افسران تبدیل

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر سمیت 5 افسران تبدیل

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) مالاکنڈکے ڈپٹی کمشنر سلمان لودہی سمیت پانچ انتظامی افسران تبدیل شاہدمحمود نئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈتعینات ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملاکنڈکے ڈپٹی کمشنر سلمان لودہی سمیت پانچ انتظامی افسران تبدیل ہوچکے ہیں ان کے جگہ پرتعینات ہونے والے افسران میں شاہدمحمود ڈپٹی کمشنرمنصورارشد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکپٹن حیدراسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ عزیزاللہ جان اسسٹنٹ کمشنر درگئی اورعدنان ابرارایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ تعینات ہوگئے ۔مالاکنڈکے عوامی حلقو ں نے نئے تعینات ہونے والے افسران سے توقع ظاہرکی کہ وہ یہاں کے نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر