اسن بار عوام نے باچا خانی کیساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے :عبدالجبار خان

اسن بار عوام نے باچا خانی کیساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے :عبدالجبار خان

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور نامزد امیدوار حلقہ پی کے نو ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان اور حلقہ این اے چار کے نامزد امیدوار بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور حلقہ پی کے اٹھ کے نامزد امیدوار شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ عوام نے باچا خانی کیساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ائندہ الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے صوبے کو جو نقصان پہنچایا اسکی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ گام سیر میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے قاسیم خان صلاح الدین خان حاجی محمد امین امیر شیرین زادہ اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر امیر شیرین زادہ اور انکے خاندان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی اعلان کی جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ عوام ائندہ الیکشن میں ان لوگوں کا ساتھ دیں جنہوں نے خون کی بدلے ضلع سوات میں امن سیلاب اور دہشت گردی کی بعد بحالی اور تعمیر نو کرکے ایک ریکارڈ ترقیاتی کام کی ہے اور ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے تبدیلی کی نام پر صوبے کو ناقابل تالافی نقصان دیا ہے اسلئے عوام ان جھوٹ اور دھوکے دینے والوں کا راستہ روکیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی نام نہاد تبدیلی والوں کو تبدیل کرکے دم لیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر