تحصیل تخت بھائی مسلم لیگ (ن) کے انتخابات مکمل ہوگئے

تحصیل تخت بھائی مسلم لیگ (ن) کے انتخابات مکمل ہوگئے

شیر گڑھ(نامہ نگار)تحصیل تخت بھائی مسلم لیگ(ن) کے انتخابات مکمل ہوگئے اتفاق رائے سے ممتاز مسلم لیگی رہنماء حاجی عبد السلام صدر،جاوید علی جلالہ جنرل سیکر ٹری اور حاجی حشمت علی سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے اسی سلسلے میں ایک انتخابی اجلاس سابق ایم پی اے جمشید مہمند کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں تحصیل تخت بھائی کے مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اتفاق رائے سے حاجی عبد السلام صدر، ظاہر غنی مدے بابا سینئیر نائب صدر اول ،حاجی حشمت علی شیرگڑھ سینئیر نائب صدردوم ،تار خان مہمند پیرسدی سینئیر نائب صدر سوم،جاوید علی جلالہ جنرل سیکرٹری،ملک ایاز خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ باقی عہدیداروں کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائیگا اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئیر امیر مقام، صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید مرتضیٰ عباسی ،صوبائی سینیئر نائب صدر عبد السبحان،ضلعی صدر عنایت باچا اور ضلعی جنرل سیکرٹری جمشید مہمند نے منظوری دیکر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر