چارسدہ ،پولیو قطروں سے رہ جانیوالے بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

چارسدہ ،پولیو قطروں سے رہ جانیوالے بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ڈ پٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا ہے کہ چارسدہ میں پولیو کے قطروں سے رہ جانے والے بچوں کی تعدادریکارڈ کم سطح پر لایا گیا ہے۔ ضلع بھر کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں میں صرف 198بچے ایسے ہیں جنہیں قطرے نہیں پلائے گئے ہیں ۔ انکاری والدین کی شرح میں ریکارڈ کمی کے باعث ضلع چارسدہ نے صوبے میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی ہے ،ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے آنے والے پولیو مہم میں 100فی صد ہدف حاصل کر لینگے ۔اپنے دفترمیں پولیو کے اعداد و شمار بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ سے بھی پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ کے عزم کو لیکر ضلعی انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی طے کر لی جس کی بدولت چارسدہ میں پولیو کے قطروں سے رہ جانے والے بچوں کی شرح انتہائی کم ہو گئی ہے اور پورے ضلع کے تینوں تحصیلوں میں صرف198بچے پولیو کے قطروں سے محروم ہیں ۔ پولیو کے قطروں سے انکاری والدین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشاورت ہو گئی ہے اور آنیو الے پولیو مہم کے دوران ان بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس سے ضلع میں انکاری والدین کی تعداد صفر ہو جائے گی۔۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر منتظر خان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ میں ہونے والے پولیو مہم کے دوران بھی ضلعی بھر میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ سے بھی پولیو وائرس کاحاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر