تیمرگرہ ،گورنمنٹ پرائمری سکول واتنکی پایان سے پولنگ سٹیشن کی تبدیلی کیخلاف مظاہرہ
تیمرگرہ( بیورورپورٹ)گورنمنٹ پرایمری اسکول واتنگی پائین سے واتنگے بالا دود خانہ کو پولنگ سٹیشن کی تبدیلی پر عوام علاقہ سراپا احتجاج بن گئے الیکشن بائکاٹ کی دھمکی جماعت اسلامی کے یوتھ کو نسلر اسرا ر اللہ ، جنرل کونسلر ظفر اللہ جے ائی یوتھ منجا ئی نو ر حبیب ، انوار اللہ ، یوسف خان و دیگر نے اپنے ایک بیا ن مین کہا ہے کہ عرصہ دراز سے گورنمنٹ پرایمری اسکول واتنگے میں پولنگ سٹیشن قایم تھا لیکن نا معلوم وجوہا ت کی بنا پر ایس واتنگے بالا دود خانہ کو منتقل کیا گیا جس پر واتنگے بالا اور واتنگے پا ئین کے عوام سراپا احتجاج ہے کیونکہ دود خانہ دور افتادہ علاقہ ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ مزکورہ پولنگ سٹیشن کو واتنگی پائین میں برقرار رکھا جائے بصور ت دیگر الیکشن سے بائیکاٹ پر مجبور ہونگے ۔
Back