نگران صوبائی وزیر ایکسائز کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز کا دورہ

نگران صوبائی وزیر ایکسائز کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز کا دورہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواکے نگران وزیر برائے ایکسائزوٹیکسیشن اورانسداد منشیات مقدس اللہ نے جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائزوٹیکسیشن کادورہ کیا۔ جہاں انہوں نے متعلقہ حکام سے ملاقات کی اورایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن جاوید مروت ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز وٹیکسیشن محمد انور خان، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریوینو اتھارٹی محمد ناصر خان ،ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن عطاء الرحمن ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے نگران وزیر کو محکمے کودرپیش چیلنجز اور افسران واہلکاروں کی مشکلات ومسائل پرروشنی ڈلتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے افسران واہلکاراپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکرتے ہیں اوران اہلکاروں اور افسروں کی وجہ سے صوبائی ریوینو میں سالانہ خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہیں جبکہ مذکورہ اہلکارمنشیات کے خاتمے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لئے ہمارا اپنانارکاٹکس کنٹرول مرکز ہونا چاہئیے تاکہ ہماری کارکردگی مزید موثر ہوسکے۔ نگران وزیر نے متعلقہ حکام کے مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ نارکاٹکس کنٹرول سٹیشن اورایکسائز وٹیکسیشن کے مراکز کے قیام آن لائن سسٹم ،نارکاٹکس کنٹرول بل، فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور دیگر امورکو نگران وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لائیں گے ۔انہوں نے اس ضمن میں تجاویز اورسفارشات مرتب کرنے کے بارے میں بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر