جے یو آئی (نظریاتی ) کا کنونشن کل ہوگا

جے یو آئی (نظریاتی ) کا کنونشن کل ہوگا

صوابی ( بیورورپورٹ ) جے یو آئی ( نظریاتی ) ضلع صوابی کے زیراہتمام 24جون کی صبح آٹھ بجے دارالعلوم سعیدیہ کوٹھا میں عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوگا ،جس سے مرکزی امیر و این اے 18 سے نامزد اُمیدوار مولانا خلیل احمد ،جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ اور دیگر جید علماء کرام بھی خطاب کرینگے ،ضلعی ترجمان نے تمام علماء کرام اور کارکنان جمعیت ن سے اس کنونشن میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر