بلاؤل کا ملاکنڈ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ عوام کی خوش نصیبی ہے ،محمد علی شاہ

بلاؤل کا ملاکنڈ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ عوام کی خوش نصیبی ہے ،محمد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ کے قومی نشست این اے 8 کے لئے بلاول بھٹو زرداری کے فوکل پر سن اعظم خان افریدی اور امیدوار پی کے 19سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پور صوبے میں بلاول بھٹو زرداری کا ملاکنڈ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ یہاں کے عوام کی خوش نصیبی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانوڑی ،ڈھیرئی ، ٹوٹئی ،نارنجی اور دیگر مقامات پر منعقدہ شمولیتی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی اور حاجی جمعہ سید کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اعظم افریدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے جس کی وجہ سے ضلع ملاکنڈ کے تمام ناقابل یقین مسائل حل ہونگے اور ملاکنڈ ملک کے ترقیافتہ علاقوں میں شمار ہوگا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام کو اعزاز حاصل ہوا کہ شہیدوں کے وارث یہاں سے الیکشن لڑ رہا ہے اور مکمل یقین کے ساتھ یہاں کے عوام مثالی فتح دلاکر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار سید محمد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں حالات پیپلز پارٹی کے لئے ساز گار ہیں اور ائندہ الیکشن میں ملاکنڈ کا قسمت جاگنے والا ہے کیونکہ مرکزی چئیر مین اور صوبائی صدر کا حلقہ انتخاب ملاکنڈ ہے اور کامیابی کے صورت میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ دونوں ملاکنڈ سے ہونگے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام پیپلز پارٹی کو کارکردگی کی بنیاد پر مثالی فتح دینگے انہوں نے کہا کہ اج ایک بار پھر اسلام ، پختون اور تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگنے والے اگئے ہیں جن کے کارکردگی عوام پچھلے حکومتوں میں عوام دیکھ چکے ہیں اس لئے عوام پیپلز پارٹی اور اس کے مخالفین کے کارکردگی کا موازنہ کریں سید محمد علی شاہ نے کہ پی ٹی ائی نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں جس امیدوار کو نامزد کیا ہے وہ ملاکنڈ کا ایم این اے رہ چکا ہے جبکہ میں ایم پی اے رہ چکا ہوں اس عوام دونوں کے کارکردگی سامنے رکھ کر با اسانی فیصلہ کر سکتے ہیں۔اجتماعات کے دوران سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی کامیابی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی