بٹ خیلہ ،پی پی کے دیرینہ کارکن جنرل کونسلر ایران شاہ مستعفٰی ،پی ٹی آئی میں شامل

بٹ خیلہ ،پی پی کے دیرینہ کارکن جنرل کونسلر ایران شاہ مستعفٰی ،پی ٹی آئی میں ...

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) یونین کونسل الاڈھنڈ پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن جنرل کونسل ایران شالداپارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے سابق صوبائی وزیراورصوبائی اسمبلی کے نامزدامیدوار شکیل خان ایڈوکیٹ نے ان کوپی ٹی آئی کے ٹوپی پہنادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈ میں بھی مختلف سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پرہے اورایک دوسرے کے وکٹ گرانے کیلئے تیاریاں کررہی ہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل مالاکنڈ اوریونین کونسل الاڈھنڈ میں پیپلزپارٹی کے درجنوں وکٹیں گرادی گئی جنرل کونسلرایران شالدا نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اپناچالیس سالہ رفاقت چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے شکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن سے قبل این سی پی گاڑیوں میں گھومنے والے اب لینڈکروزوں میں گھومنے والے لوگوں نے صرف اورصرف لوٹ مارکرکے قومی خزانہ کوبے دردی کیساتھ لوٹاگیاہے اب وہ عوام نے ہمیشہ کیلئے مستردکردیاہے ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے علاوہ تمام سیاسی اورمذہبی پارٹیوں کے ضمانتیں ضبط ہوجائیگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے قبل لوگوں نے ملازمت کیلئے گائے اوربھینس فروخت کرتے تھے ہم نے تمام فیصلے میرٹ پرکرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر