ڈیرہ ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر وشکر ہوگئے

ڈیرہ ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر وشکر ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)دشمنی دوستی میں بدل گئی ‘پہلے جھگڑے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے پھر معاملہ تھانہ تک جاپہنچا‘فریقین نے عدالتوں سے اپنی ضمانتیں کروالیں ‘ڈی پی او ڈاکٹرزاہد اللہ نے ضلع امن کمیٹی کے چیئرمین حاجی اللہ بخش سپل کودونوں فریقین میں صلح کی درخواست کی جس کے بعدحاجی اللہ بخش سپل نے معززین یاسرنعمان سپل‘رمضان سیماب ،محمد ریحان،سلیم خان گنڈہ پوراورملک اشفاق چغتائی سے دونوں فریقین شعیب لال اوراویس کے مسئلہ کے حل کے حوالے سے تعاون حاصل کیا بالآخر امن کمیٹی اورڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ کے تعاون سے مسئلہ حل کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ہر دوفریقین کوضلع امن کمیٹی کے دفترمیں عشائیہ کے بعد گلے لگالیاگیاجس سے شہرکی خراب ہونے والی فضادوبارہ ٹھیک ہوگئی ۔ دونوں فریقین نے امن کمیٹی اورڈی ایس پی سٹی کویقین دلایاکہ وہ آئندہ امن وامان کوخراب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر