مٹہ ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب صدر اے این پی میں شامل

مٹہ ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب صدر اے این پی میں شامل

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ این چار پی کے نو اور پی کے اٹھ پر اہم کامیابیاں حاصل کی قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب صدر نے اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور بانی نظریاتی رہنماء اور عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی نائب صدر نے ائندہ الیکشن میں حمایت کا اعلان کردیا ائندہ الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کے ہیں انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے نام نہاد تبدیلی والوں کو تبدیل کرکے دم لیں لیں گے عبدالجبار خان محمد ایوب خان اور دیگر قائدین کے بات چیت تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے چار اور پی کے نو پر عوامی نیشنل پارٹی کے بھر پور کامیابیوں کا سلسلہ اس وقت پوری طاقت کیساتھ جاری ہے اور اہم لوگوں نے اے این پی میں شمولیت اور حمایت کا فیصلہ کیا گذشتہ روز ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نامزد امیدوار پی کے نو اور نامزد امیدوار حلقہ این اے چار بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان کے قیادت میں ایک وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار بانی نظریاتی رہنماء اور ضلع کونسل کے ممبر رشید عالم خان اف ٹانگار سے انکے رہائش گاہ پر ملا قات کی جس میں انہوں نے ائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انکا جماعت ہے لیکن بعض غلط فیصلوں کی وجہ سے ائندہ الیکشن میں اے این پی کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر نثار عالم خان ثمر خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے دریں اثناء گذشتہ روز بر تھانہ میں ان قائدین نے قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب صد ر ڈاکٹر محمد نثار کیساتھ بھی ایک کامیاب ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ادھر گذشتہ روز مٹہ گام سیر کے ایک شمولیتی جلسہ میں عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے صوبائی نائب صدر حاجی محمد امین نے بھی ائندہ الیکشن میں حلقہ این اے چار اور پی کے نو سمیت دیگر تمام حلقوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ عوام نے ائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھوں حقیقی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ ائندہ لیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی نام نہاد تبدیلی والوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر