جنوبی وزیر ستان میں پاک آرمی کے زیر اہتمام تعمیراتی کام جاری

جنوبی وزیر ستان میں پاک آرمی کے زیر اہتمام تعمیراتی کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں جہاں قیام امن کے بعد دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں وہیں علاقہ میں مساجد کی تعمیر و مرمت اور انکی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی گئی ہے گزشتہ روز آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف خان نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سپین کے مقام پر پاک فوج کی مدد سے ضروری مرمت اور آرائشی کام کی تکمیل کے بعد جامع مسجد سپین کا دورہ کیا اور علاقہ معززین کے ہمراہ مسجد میں خصوصی دعائیہ تقریب کے بعد مسجد کی چابیاں معززین علاقہ کے حوالے کیں انہوں نے کہا کہ آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد جب آبادکاری کاعمل شروع کیا گیا تو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی سے متعلق انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے عمل میں علاقہ بھر کی مساجد کی تعمیرومرمت کے ساتھ تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی گئی انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تین سو سے زائد مساجد کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ تمام مساجد علاقہ کے معززین کی نگرانی میں دے دی گئی ہیں اس موقع پرمعززین علاقہ نے افواج پاکستان کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا