نوشہرہ ،میاں بہار الدین کا کا خیل مسلم لیگ سے مستعفی ،پی پی میں شامل
نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سابق صوبائی صدر سابق ضلعی چیئرمین عشر وزکواۃ ادیب فقیر الفقراء میاں بہار الدین کاکاخیل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرکے حلقہ این 26 پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور حلقہ پی کے 64 پر پی پی پی کے امیدوار بیرسٹر یوسف جمال شاہ کاکاخیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوچیئرمین آصف علی زرداری صوبائی صدر انجینئرہمایون خان اور پیپلزپارٹی کی ضلعی ومقامی قیادت پر بھرپوراعتماد کااظہار کیا اور کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 26 پی کے 64 سمیت پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی اور چاروں صوبوں سمیت مرکز میں بھی پیپلزپارٹی ہی کی حکومت بنے گی۔